تیونس سٹی (مشرق نیوز) غیر قانونی پناہ گزینوں کا مسئلہ بحیرہ روم کی سرحد سے متصل ممالک کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے مگر تیونس ان ممالک میں شامل ہونے کی وجہ سے اضافی مشکلات سے دوچار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس کے مختلف ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کے انبار ہیں اور گلی سڑی ان لاشوں سے تعفن پھیل رہا ہے۔ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر قابس کے ہسپتال میں تعفن زدہ لاشوں کی بدبو کی وجہ سے طبی عملے کے بے ہوش ہونے کے واقعات دیکھنے میں آئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابس میں علاقائی کونسل کی ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ عصام الجابری نے تصدیق کی کہ صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تقریباً 55 لاشیں ہسپتال کے مردہ خانوں میں پڑی ہیں۔
تیونس ،مردہ خانوں میں لاوارث تارکین وطن کی متعفن لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
















