یورپی یونین کے سویڈش سفارتکار کی ایران میں 500 دنوں سے زیادہ قید ہونے کی تصدیق

برسلز (مشرق نیوز) یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار نے تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین کیلئے کام کرنیوالے سویڈش سفارتکار جوہان فلوڈرس 500 سے زیادہ دنوں سے ایران میں قید ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ہسپانوی شہر کاڈیز میں ایک اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ برسلز 33 سالہ شخص کی رہائی کیلئے ایران پرمسلسل دباو ڈال رہا ہے۔پیر کے روز سویڈن نے ایک رپورٹ کی جزوی طور پر تصدیق کی تھی کہ سویڈش شہری اپریل 2022 سے ایران میں قید ہے اوراس کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے لیکن بوریل نے قیدی کے نام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین کی سفارتی کور کیلئے کام کرتا ہے۔