احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کیخلاف پشاور میں مقدمہ

پشاور (بیورورپورٹ) بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کرنے پر پشاور میں جماعت اسلامی کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کار سرکار میں مداخلت ،روڈ بند کرنے ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور زبردستی دکانیں بند کرنے کی دفعات شامل کرلی گئیں۔

ایف آئی آر میں جماعت اسلامی کے رہنما بحر، خالد، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر و دیگر کو نامزد کردیا گیا۔