پراپرٹی میں جعلسازی،حلیم عادل شیخ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں شہری امان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے پراپرٹی کے معاملے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کی، 400 پلاٹس کی رقم 6کروڑ ادا کرنے کے بعد پتہ چلا ہاوسنگ سکیم ہی نہیں تھی۔