ایرک ایڈمز نے مسلمانوں کے دل جیت لئے:منیر لودھی، فاروق مرزا، خواجہ فاروق، ڈاکٹر افضل و دیگر

نیویارک (بیورو رپورٹ) اوورسیز پاکستانیز اور مسلم کمیونٹی کے ممتاز رہنما، پاکستان پریڈ کمیٹی کے صدر منیر لودھی، ممتاز ڈیموکریٹ و قانون دان چودھری افتخار احمد تارڑ، کامران ملک، ڈاکٹر افضل، خواجہ سلیم ممتاز، فارمسٹ شیخ ارشاد احمد، رہنما مسلم لیگ (ن) میاں فیاض احمد، فورتھ پلر کے چیئرمین فاروق مرزا، کنٹونمنٹ بورڈ و گوجرانوالہ کینٹ پاکستان کے سابق کونسلر، ممتاز کشمیری ، سیاسی و صحافی رہنما خواجہ فاروق نے لاﺅڈ سپیکر پر اذان کی اجازت دینے پر میئر نیویارک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایرک ایڈمز نے مسلمانوں کے دل جیت لئے۔ لاﺅڈ سپیکر پر اذان کی اجازت دیکر ثابت کردیا میئر نیویارک تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ میئر نیویارک تمام مذاہب کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں امریکی صدر بھی منتخب ہوسکتے ہیں۔