حلقہ بندیوں کے بغیر عام انتخابات نہیں ہوسکتے، پرویزخٹک

پشاور(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع وچیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہاہے ملک میں الیکشن فروری میں متوقع ہیں،حلقہ بندیوں کے بغیر عام انتخابات نہیں ہوسکتے۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا عمران خان نے توشہ خانہ کی چیزیں ٹھیک نہیں بتائیں تو کارروائی ہوگی، میں شخصیات کیخلاف نہیں ہوں، ہمیشہ سچ بولا ،پی ٹی آئی دور میں عوام کو کچھ نہ دے سکے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بدنام کیا نہ کروں گا، توشہ خانہ سے کچھ لینا جرم نہیں۔

سابق وزیر دفاع نے کہاپارٹیاں پہلے سے سنہرے خواب دکھاتی ہیں، پھر کچھ نہیں کرتیں،آئین کے مطابق الیکشن فروری کے آخر تک ہوگا،سی پیک سمیت صوبے کا سب کچھ چین کےساتھ جڑا ہے، سی پیک کو 2025 میں مکمل ہونا ہے،فوج سے لڑیں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔