امریکہ کا یوکرین کیلئے نئے عسکری امدادی پیکیج کا اعلان

واشنگٹن(مشرق نیوز) امریکہ نے یوکرین کیلئے نئے عسکری امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کیلئے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے امدادی پیکیج میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات بھی شامل ہوں گے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے اعلان کردہ امدادی پیکیج میں بارودی گولے اور چھوٹے ہتھیار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور امریکہ یوکرین کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی عسکری امداد دے چکا ہے۔