انڈونیشیا میں حجاب نہ کرنے پر استاد نے 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے

جکارتہ (مشرق نیوز) انڈونیشیا کے ایک سکول میں ٹیچر نے حجاب درست طریقے سے نہ لینے پر بطور سزا 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جاوا کے ایک قصبے کے سکول میں حجاب سے باہر بال نظر آنے پر استاد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باہر نکلے ہوئے بال کاٹ دیئے۔ان طالبات پر الزام تھا کہ انہوں نے اسکول میں درست طریقے سے سکارف نہیں پہنا تھا۔ سکارف کے نیچے ایک ٹوپی نما چیز بھی پہنی جاتی ہے جس سے بال پیشانی پر نہیں آتے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچر نے طالبات کے بال پیشانی کے اوپر معمولی سے کاٹے یا لمبائی میں کچھ مقدار میں کاٹے جس پر استاد نے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔ہیڈ ماسٹر نے مزید کہا کہ طالبات تناﺅ کی شکار اور دل گرفتہ ہے جس پر انہیں ماہرین نفسیات کی مدد بھی فراہم کی جائیگی۔خیال رہے کہ انڈونیشیا کے اسکولوں میں طالبات کیلئے حجاب پہننا لازمی ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی طالبات پر لاگو ہوتا ہے۔ہیڈ سکارف کا مسئلہ 2021 میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب سماترا میں ایک عیسائی طالبہ پر حجاب پہننے کیلئے دباو ڈالا گیا تھا۔