لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں نیا باتھ روم، میز، کرسی و دیگر سہولیات فراہم کردی گئیں۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے واضح کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کردیں،نئے باتھ روم کی دیواریں 5فٹ اونچی ہیں۔
محکمہ جیل خانہ جات نے مزید کہاباتھ روم میںویسٹرن کموڈ ،واش بیسن ،سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ،ٹیشو پیپر ،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز، انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کردیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کونیا باتھ روم، میز، کرسی و دیگر سہولیات فراہم


















