فیصل آباد(بیورو رپورٹ) مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے جڑانوالہ میں جن مسیحی بیٹیوں کے جہیز کا سامان نذر آتش کیا گیا ان کی مدد کریں گے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے جڑانوالہ میں متاثرہ علاقوں کے دورہ کیا، انہوں نے مسیحی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں کسی بھی مذہب کی توہین کی گنجائش نہیں ہے، جن مسیحی بیٹیوں کے جہیز کا سامان نذر آتش ہوا انہیں مدد فراہم کریں گے۔ مولانا عبدلخبیر آزاد نے کہا اسلامی تعلیمات میں کسی بھی مذہبی عبادتگاہ کی بے حرمتی کی گنجائش نہیں، پرتشدد اور جلاو¿ گھیراو¿ کے واقعات میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جائےگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا جلاو گھیراو کرنے والوں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔
جن مسیحی بیٹیوں کے جہیز کا سامان نذر آتش کیا گیا انکی مدد کرینگے: مولانا عبدالخبیر آزاد


















