محسن نقوی عوام کی حقیقی آواز،ناقص انتظامات پر ایم ایس جنرل ہسپتال برطرف

لاہور (خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کی حقیقی آواز بن گئے،جنرل ہسپتال کا دورہ ،ناقص انتظامات پر ایم ایس جنرل ہسپتال کوبرطرف کردیا۔

محسن نقوی اچانک جنرل ہسپتال پہنچے ،ناقص انتظامات پر سخت برہم ہوئے،نیورو انجیو گرافی مشین کا معائنہ کیا اور نئی بند نیورو انجیو میشن کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعلیٰ نے مختلف وارڈز میں اے سی بند ہونے پر ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ایم ایس صاحب دیکھ لیں اپنی کارکردگی، بیشتر وارڈز میں مریض شدید گرمی میں بغیر اے سی کے پڑے ہیں۔

علاوہ ازیں محسن نقوی نے تشدد کا شکار کم عمر گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی، ڈاکٹرز نے رضوانہ کی طبی حالت پربریفنگ دی،محسن نقوی نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی رضوانہ کی صحت کی بحالی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔