چکوال(بیورورپورٹ)محکمہ سیاحت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے باہمی اشتراک سے چکوال کے سیاحتی مقامات پر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
پہلی تقریب ٹی ڈی سی پی ریزارٹ کلر کہار پر منعقد کی گئی، کلر کہار ریزارٹ میں دو سو اور جھیل کے گرد و نواح میں ایک ہزار پودا لگایا جا رہا ہے، مہم سے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحول پر بھی مفید اثرات آئیں گے۔
تقریب سے چکوال کے ڈویزنل فارسٹ آفیسر، ضلعی آفیسر وائلڈ لائف، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یاسر قیوم، ریجنل مینیجر، ٹی ڈی سی پی معظم نذیر اور مہمان خصوصی ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار نے خطاب کیا، مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر، آپریشنز ، ٹی ڈی سی پی کی خصوصی ہدایات پر شجرکاری مہم کو جاری رکھا جائے گا بلکہ پودوں کی افزائش کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
سیاحتی مقامات پر شجرکاری مہم کا آغاز،پودوں کی افزائش بھی یقینی بنائینگے،ٹی ڈی سی پی

















