پاکستانی خفیہ ایجنسی نے موبائل فون ہیک کرنے کی اسرائیلی ٹیکنالوجی خریدلی

یروشلم(مشرق نیوز)پاکستانی خفیہ ایجنسی نے موبائل فون ہیک کرنے کی اسرائیلی ٹیکنالوجی خریدلی ۔


اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی فرم کے براستہ سنگاپور بیچے گئے ٹولز ایف آئی اے اور پولیس استعمال کرتے ہیں، ایف آئی اے ، پولیس 2012 سے اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی فرم کی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی شپمنٹ ریکارڈ کے مطابق اسرائیلی فرم سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک نے2019 تک پاکستانی کمپنیوں ،ایف آئی اے کو اپنی مصنوعات بیچیں،2012 میں سندھ پولیس نے اسرائیلی فرم سیلیبریٹ کی یو ایف ای ڈی ٹچ الٹی میٹ ڈیوائسز حاصل کیں۔

ادھر اسرائیلی فرم سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکمپنی پاکستان کو براہ راست یا بالواسطہ فروخت نہیں کرتی،اسرائیلی فرم سیلیبریٹ نے پاکستان کےلئے سنگاپور شپمنٹ سرٹیفکیٹ اور پاکستانی سرکاری ٹینڈرز کے ساتھ تعلق کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا ۔