اسلام آباد(بیورورپورٹ)انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی نشان منسوخی کا نوٹس جاری کرکے چیئرمین تحریک انصاف کو 4 اگست کو طلب کر لیا۔
نوٹس میں کہا گیا انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے تحت لازم ہیں مگر تحریک انصاف مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی ، انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پارٹی نشان کیوں نہ واپس لیا جائے۔
شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کے بعد سے نہیں ہوئے، کرائے گئے انٹراپارٹی انتخابات آئین کے مطابق نہیں تھے، بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پی ٹی آئی کو نشان منسوخی کا نوٹس
















