چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں ودیگر کو اشتہاری قرار دلوانے کیلئے کارروائی شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں ودیگر کو اشتہاری قرار دلوانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس حکام نے کہا ابتدائی طور پر 22 پی ٹی آئی رہنماوں کو انسداد دہشتگردی عدالت سے اشتہاری قرار دلوانے کےلئے کارروائی کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر عظمیٰ خان، علیمہ خان، میاں اسلم اقبال ،حماداظہر، فرخ حبیب، زبیر نیازی، مراد سعید کو اشتہاری قرار دلوایا جائے گا،علی امین گنڈا پور، اسد زمان چیمہ، حسان نیازی، حافظ فرحت، اعظم سواتی، عندلیب عباس، خالد گجر اور کرامت کھوکھر بھی فہرست میں شامل ہیں۔