امریکہ، تبادلوں کے باوجود ایک دوسرے کے اعزاز میں ظہرانے

نیویارک (خواجہ فاروق) امریکہ میں خزانے کا بے دریغ استعمال نہ رُکا، تبادلوں کے باوجود ایک دوسرے کے اعزاز میں ظہرانے۔ ذرائع کے مطابق تبدیل ہونےوالے ڈپٹی مستقل مندوب عامر خان نے تبدیل ہونےوالی قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی اور پریس منسٹر مریم شیخ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، حکومتی فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا گیا، پاکستانی و کشمیری امریکن نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت دوسرے ملکوں سے بھیک مانگ کر ملک کو دیوالیہ پن سے بچانے میں لگی ہے اور سفارتکار قومی خزانے سے ایک دوسرے کے اعزاز میں تقاریب کررہے ہیں۔ کمیونٹی رہنماو¿ں نے کہا امریکہ میں تعینات سفارتکاروں نے کمیونٹی، صحافیوں کو تقسیم اور مسئلہ کشمیر کو بھی یکسر نظرانداز کردیا۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ اور چیف آف آرمی سٹاف حکومتی فنڈز کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لیکر تحقیقات کیلئے کمیشن بنائیں، مبینہ کرپشن کی روک تھام کیلئے فوری سخت ایکشن ناگزیر ہے۔