لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے گھریلو نوعمر ملازمہ پر تشدد کیس میں جج کی اہلیہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
شزا فاطمہ اور چیئرمین چائلڈ رائٹس عائشہ رضا نے جنرل ہسپتال لاہور میں تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی عیادت کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا بیٹیاں سانجھی ہوتی ہےں، دشمن کی بچیوں کا بھی خیال رکھتے ہیں ،اتنا ظلم کسی انسان پر کردینا سمجھ سے باہر ہے اگر بچی کی حالت دیکھیں تو عام انسان کی ذہنی کیفیت رکھنے والے شخص کی حرکت نہیں ہوسکتی۔
شزا فاطمہ نے کہاملزمہ کو ضمانت ملنا افسوسناک ہے، ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اقدام قتل کی شق شامل ہونی چاہیے۔
بچی پر تشدد کی ملزمہ کو ضمانت ملنا افسوسناک ہے،شزا فاطمہ
















