اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینٹ میں کی گئی تقریر پر معافی مشروط کردی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا اپنی تقریر پر معافی نہیں مانگوں گا،ایشو بنا دیا گیا میں نے خدانخواستہ نازیبا الفاظ کہے ،پی ٹی آئی کی سینیٹرز قانون سازی میں رکاوٹ پیدا کر رہی تھیں۔
وزیر دفاع نے کہابتائیں کیا مریم نواز اور فریال تالپور خواتین نہیں، پی ٹی آئی کا لیڈر خواتین کی تذلیل کرتا ہے اور پی ٹی آئی کی خواتین اپنے قائد کی تربیت یافتہ ہیں،پی ٹی آئی کی خواتین مریم نواز ،فریال تالپور کےلئے اپنے لیڈر کی زبان پر معافی مانگیں تو میں بھی معذرت کرلوں گا۔
خواجہ آصف نے سینٹ میں کی گئی تقریر پر معافی مشروط کردی
















