ابوظہبی،اسلام آباد(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)اماراتی صدر کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان انتقال کر گئے۔
مرحوم ابوظہبی کے حکمران نمائندے ، عمر 58سال تھی،یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا،اماراتی پرچم سرنگوں رہے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاپوری پاکستانی قوم برادر ملک متحدہ عرب امارات، شاہی خاندان اور یو اے ای عوام کے دکھ میں برابر شریک ہے۔
اماراتی صدر کے بھائی دنیا سے رخصت،3روزہ سوگ
















