نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی کوئی نام فائنل نہیں،راجہ ریاض

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہاہے نگران وزیراعظم کیلئے ابھی کوئی نام فائنل نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاوزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت ہوئی نہ کوئی نام فائنل ہوا،نگراں وزیراعظم کےلئے دونوں جانب سے جب اپنے اپنے نام فائنل ہوجائیں گے تب ہی مذاکرات ہوں گے،3یا 4اگست کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔