لاہور ( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا ،کٹاریاں برج کے قریب نالہ لئی میں پانی کے بہاﺅ کا معائنہ ،اردگرد آبادیوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو نالہ لئی میں پانی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا 23 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، تمام ادارے الرٹ رہیں، ڈی واٹرنگ پمپس ،ہیوی مشینری مکمل چالو حالت میں ہوں، تمام متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے ،کسی بھی ناگہانی صورتحال میں قریبی آبادیوں سے لوگوں کا انخلاءپہلی ترجیح ہونی چاہئے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا غیر معمولی بارش کے باوجود راولپنڈی کی انتظامیہ نے اچھا کام کیا ،حوصلہ افزائی کیلئے آیا ہوں، نالوں کے اردگرد تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا راولپنڈی سمیت پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتو ںکو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بعض ہسپتالوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ،ایک ہفتے تک تمام ہسپتالوں کو فنڈز فراہم کردیں گے۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باڑہ بازار ضلع خیبر میں تحصیل کمپا¶نڈ میںدہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاپولیس اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں دےکر دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہید پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں ،زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہوں۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















