تحقیقات میں بڑی پیشرفت، ژوب حملے میں امریکی اسلحے،یونیفار م کا استعمال
ژوب(مشرق نیوز)ژوب حملے میں امریکی اسلحے،یونیفار م کا استعمال ،تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا ،5.56 ایم ایم کیلیبر 16 M سالٹ رائفلیں، جدید معیار کے ہیلمٹ ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے حملہ کرنیوالے دہشتگرد امریکی یونیفارم میں ملبوس تھے،سوال ہے جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا ؟،یقیناً وہی اسلحہ و امریکی فوجی یونیفارم ہے جو کالعدم ٹی ٹی پی کے بزدل اور شرپسند عناصر پاکستان کیخلاف استعمال کرتے آئے ہیں۔

















