پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل عبور،تعلیمی شعبے میں تعاون کامعاہدہ کرنے کی منظوری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل عبور،وفاقی کابینہ نے تعلیمی شعبے میں تعاون کامعاہدہ کرنے کی منظوری دےدی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے اکیڈمک کو آپریشن معاہدے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن سمری لی گئی۔


پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور چین کے گرینڈ ویو انسٹی ٹیوشن میں معاہدہ طے پائے گا، معاہدے کے تحت تعلیم، اکیڈمک و تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائےگا۔

وزارت خارجہ ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی نے معاہدے پراعتراض نہیں کیا،وزارت تعلیم و تربیت اور ایچ ای سی نے بھی معاہدے کی حمایت کر دی ،وزارت قانون وانصاف سے معاہدے کی مسودے کی توثیق کرا لی گئی ۔