واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہے تنازعہ فلسطین کو خاتمے کرنے کا صحیح راستہ ہے۔ انہوں نے موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کو صہیونی ریاست کی چوتھی وزیر اعظم گولڈا مائیر کے بعد اسرائیل میں سب سے زیادہ انتہا پسند قرار دیا ہے۔نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے ارکان پر مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے بارے میں ان کے خیالات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کا حصہ ہیں، خاص طور پر کابینہ کے وہ افراد جو کہتے ہیں کہ ہم جہاں چاہیں کہیں بھی آباد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہم ان سے باقاعدگی سے بات کرتے ہیں، صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ نیتن یاہو اعتدال اور تبدیلی کی طرف بڑھتے رہیں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین ابھی تک تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو)میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اس سے پہلے کہ نیٹو اتحاد کیف کو اپنی صفوں میں شامل کرنے پر غور کرے یوکرین کے اندر روسی جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔بائیڈن نے مزید کہا کہ اتحاد میں یوکرین کی رکنیت پر بات کرنا قبل از وقت تھا۔ ان کا ملک اور اس کے اتحادی کیئف کو درکار معلومات اور فوجی ساز وسامان فراہم کرتے رہیں گے۔
نیتن یاہو کی حکومت گولڈا مائیر کی حکومت سے زیادہ انتہا پسند ہے: بائیڈن
















