جنوبی صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ الشباب پر کاری ضرب،40 جنگجو ہلاک
موغادیشو (مشرق نیوز) ملک کے جنوب میں ایک فوجی آپریشن میں الشباب ملیشیا کے جنگجوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں کم سے کم اسکے 40 عناصر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں اس کے رہ نما بھی شامل ہیں۔سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ یہ آپریشن فوجی دستوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے زیریں جوبا گورنری کے ضلع افمدو سے 40 کلومیٹر دور ولمرو کے علاقے میں کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں الشباب تحریک سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
















