ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب اور فرانس نے توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کی توانائی کی منتقلی کی وزیر ایجنس پانیر روناچیٹ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں دونوں ممالک نے شفاف توانائی کے حصول اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔بیان کے مطابق توانائی کا شعبہ سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی حکومتوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے اس شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 2 فروری 2023 کو دستخط کئے تھے۔ اس یاداشت میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے پر عملدرآمد کو اہمیت دیتے ہیں۔
سعودی عرب اور فرانس کا توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
















