اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے چین،سی پیک پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، اپنے وضاحتی ٹوئٹ میںاحسن اقبال نے کہاچین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہے۔
احسن اقبال نے کہاعام انتخابات کے ساتھ تجربہ نہ کرنے کا مشورہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے کچھ سینئر کاروباری افراد کی نجی طور پر ظاہر کی گئی رائے تھی، چین کا سرکاری طور پر اسٹیبلشمنٹ کےلئے پیغام نہیں تھا جیسا ٹی وی انٹرویو میں دیکھا گیا۔
چین پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، احسن اقبال
















