سعودی ڈیجیٹل ترقی پاکستانی آئی ٹی فرموں کیلئے گیٹ وے قرار

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جواد خان جنہیں گذشتہ ماہ ریاض میں سب سے بہتر سی ای او کے بی ٹی ایکس ایوارڈ سے نوازا گیا تھانے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل ترقی پاکستانی آئی ٹی فرموں کیلئے گیٹ وے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جواد خان کا کہ سعودی عرب کی تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی نے تجربہ کار پاکستانی آئی ٹی فرموں کے لیے اپنی مارکیٹ کو بڑھانے کے وسیع مواقع پیدا کر دئیے ہیں۔سعودی عرب میں ورلڈ وائیڈ مارکیٹنگ کمیونی کیشن فرم سائنوسور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد خان کو 14 جون 2023 کو ریاض میں گلوبل میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران باوقار BTX ٹاپ CEO ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کا شمار ان ایگزیکٹوز میں ہوتا ہے جنہوں نے سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔