کینیڈا کی امریکہ کے یوکرین کو موعودہ کلسٹربموں کے استعمال کی مخالفت

ٹورنٹو (مشرق نیوز) کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مہیا کیے جانے والے کلسٹر گولہ بارود کے استعمال کی مخالفت کردی ہے اور اس نے کلسٹربموں کے استعمال پر پابندی سے متعلق اوسلو معاہدے کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے بیان واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو قابض روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کیلئے کلسٹر بم مہیا کرنے کے وعدے کے بعد جاری کیا ،کینیڈا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کلسٹر گولہ بارود کے استعمال کی حمایت نہیں کرتے اور کلسٹر گولہ بارود کے شہریوں بالخصوص بچوں پر پڑنے والے اثرات کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔