اسلام آباد (شنہوا)پاکستان اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میں اتحاد ایک طاقتور قوت کے طور پر ابھرا ہے جو دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی، پائیدار ترقی اور غذائی تحفظ کو آگے بڑھا رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت ان دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون نے حالیہ برسوں میں پاکستان کے زرعی منظر نامے کو تبدیل کرتے ہوئے نمایاں پیشرفت دیکھی ہے۔ مشترکہ اقدامات، تکنیکی تبادلوں اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے، دوطرفہ شراکت داری نے نہ صرف پاکستان کے گھریلو زرعی چیلنجوں سے نمٹا ہے بلکہ مستقبل کی خوشحالی اور خود کفالت کی راہ بھی ہموار کی ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، خاص طور پر اعلیٰ قیمت والی فصلوں کی کاشت اور جدید کاشتکاری ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں۔ چینی ہائبرڈ کینولا اور خوردنی تیل کی پیداوار میں چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان تعاون نے پاکستان کے درآمدی کوکنگ آئل پر انحصار کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے، جس سے ملک کی مقامی طلب کو پورا کیا جا رہا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملی ہے،جنوبی پنجاب، سندھ اور دیگر صوبوں میں مرچ کی کاشت کی کامیابی نے چین کو برآمد کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، آنے والے سالوں میں زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔گوادر پرو کے مطابق سی پیک-ایگریکلچر کوآپریشن سینٹر (ACC) کا قیام اور زرعی تربیتی پروگراموں کےلئے تعلیمی اداروں کے درمیان معاہدوں پر دستخط دونوں ممالک کے زرعی شعبے میں طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو مزید ظاہر کرتے ہیں۔ سی پیک کے تحت چائنہ پاکستان گرین کوریڈور (CPGC) کے قیام کے بعد، زرعی ماحول اور خوراک کی حفاظت پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال، جیسے مکئی-سویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ نے فصل کی پیداوار میں اضافہ اور وسائل کی کارکردگی کو بہتر بنا کر معاشی فوائد کا مظاہرہ کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
پاکستان ،چین زراعت کے شعبے میں اتحاد، طاقتور قوت بننے کی نمایاں علامت

















