شہید کی عزت کبھی ختم نہیں ہو سکتی،پاکستان میں 9 مئی جیسے واقعات کو روکنا ہوگا: ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر ہاو¿س میں یکجہتی پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کی صدارت گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کررہے تھے۔تقریب میں مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ، نوید چوہدری، مفتی انتخاب اور علماءو مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لا الہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے جس کا خواب قائدِ اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ علماءو مشائخ معاشرہ میں امن کی علامت ہوتے ہیں اورپاکستان کی ترقی میں ہم سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ9 مئی کا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کروایا گیا ہے۔ شہید کی عزت کبھی ختم نہیں ہو سکتی اورشہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ شرپسند یادگاری شہداءپر حملہ کرکے ہمارے دلوں سے ان کی یاد ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی کریمکا اُمتی ہونے پر فخر ہے۔اللہ ہم سب کو شہادت کی موت نصیب فرمائیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اپنے پیارے ملک کو نقصان پہنچانا کونسی سیاست ہے ؟ 9 مئی کو پاکستانی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ہمیں پاکستان میں 9 مئی جیسے واقعات کو روکنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ہمیں خود احتسابی کا نہایت خوبصورت پیغام دے رہی ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے اب اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ تیس فیصد پاکستانی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔ پاکستان میں ہر چالیس سال کا انسان بلڈ پریشر کا مریض بن رہا ہے۔ ڈیزیز برڈن کے حساب سے ہمیں پاکستان میں پانچ لاکھ ڈائیلسز مشینیں درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی صدق دل سے خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔