پنجاب صحت کارڈ محدود،صرف مفت آٹا سکیم میں رجسٹرڈ افراد مفت علاج کے اہل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب صحت کارڈ محدود،صرف مفت آٹا سکیم میں رجسٹرڈ افراد مفت علاج کے اہل ہوں گے،یکم جولائی سے صحت کارڈ پرگائنی آپریشنز بند ، نجی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج پر 30فیصد ادائیگی مریض کو کرنا ہو گی۔

سروے کے مطابق استطاعت رکھنے والوں کاعلاج نہیں ہوگا، سی سیکشن، نارمل ڈلیوری کے کیسزسرکاری ہسپتالوں میں بھیجے جائیں گے،کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب ہیلتھ کمپنی نے سٹیٹ لائف انشورنس کوخط لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا پنجاب مفت آٹاسکیم میں رجسٹرڈ افراد مفت علاج کے اہل ہوں گے، صحت کارڈ کی نئی پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، فیصلہ پروگرام کو دیر تک مالی مستحکم کرنے کےلئے کیا گیا۔