نارووال(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے آئندہ انتخابات میں عوام ن لیگ کو 2013 والا مینڈیٹ دیں گے،حکومت آئینی مدت پوری ہونے پر چھوڑ دیں گے،60 سے90 دن میں نئے انتخابات ہوں گے۔
نارووال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا نئے منصوبوں کی ترقی کا دار و مدار سیاسی استحکام پر ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے بے یقینی کا خاتمہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزیدکہاشاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کےساتھ کھڑے ہیں، پارٹی نہیں چھوڑ سکتے، مخلص ساتھی ہیں۔
حکومت آئینی مدت پوری ہونے پر چھوڑ دینگے، احسن اقبال
















