خاندان میں واپس آجائیں،چودھری شجاعت،پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا،پرویزالٰہی

لاہور(اپنے رپورٹر سے،خبر نگار)مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے جیل جاکر تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی،ملاقات میں چودھری سالک بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق شجاعت نے پرویزالٰہی کو پی ٹی آئی چھوڑکر خاندان میں واپسی کی دعوت دی،چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی سے کہا آپ خاندان میں واپس آجائیں تومعاملات بہترہوسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے فی الحال پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار کردیا۔

ملاقات میں شجاعت نے پرویزالٰہی کو بتایاآپ کےخلاف کیسز میں خاندان کے افراد کا کوئی عمل دخل نہیں ،ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھر ی شجاعت نے کہاپرویز الٰہی کی طبیعت ٹھیک نہیں ،پاو¿ں سوجے ہوئے تھے، پرویز الٰہی خاندان کا حصہ ہیں اس لیے ملنے گیا، خاندان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں۔

سوال پوچھا گیا کیا پرویز الٰہی ق لیگ میں واپس آ رہے ہیں؟ شجاعت نے کہا پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہی ہیں،شجاعت سے دوبارہ سوال پوچھا گیا پرویز الٰہی تو تحریک انصاف کے صدر ہیں،سوال پر چودھری شجاعت مسکرا دئیے۔