معذور افراد کی بحالی کیلئے حکومت لیبارڈ ٹریننگ سنٹر کےساتھ کھڑی ہے :ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، نزہت ملک، نغمانہ جاوید، سی او او بو علی شاہ، پرنسپل ٹریننگ سنٹر غفور طاہر ودیگر عہدیداران موجود تھے۔رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں معذور افراد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیبارڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر معذور افراد کی بحالی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر، ڈومیسٹک سٹچنگ، آٹو کیڈ اینڈ گرافک ڈیزائننگ، پریکٹیکل اکاو¿نٹنگ، پروفیشنل کوکنگ، موبائل فون ری پیئرنگ، بیوٹیشن، ہیئر کٹنگ اور فوٹو کاپی اینڈ بک بائنڈنگ کے جدید کورسز کروائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ معذور افراد کی بحالی کیلئے حکومت لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے ساتھ کھڑی ہے۔لیبارڈ کو ایس ای سی پی کے زیر تحت رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے خدمت انسانیت کیلئے مخیر حضرات کی کاوشوں کو بے حدسراہا۔رکن قومی اسمبلی اور صدر لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلی ٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کو جلد سولر انرجی پر منتقل کریں گے۔ لیبارڈ کے ذریعے خدمت انسانیت کا سفر جاری رہے گا۔