کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز ڈاکٹرز کو بہترین ٹریننگ فراہم کر رہا ہے :ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان لاہور میں آمد۔صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے گلدستہ پیش کرکے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا استقبال کیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹرز سی پی ایس پی یوکے جاوید کیانی اور ڈاکٹر اسد رحیم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، ڈاکٹر حبیب، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر طیب، ڈاکٹر زہرہ خانم، پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر احمد نعمان، پروفیسر اختر سہیل چغتائی، پروفیسر ریاض وڑائچ، پروفیسر عائشہ شوکت، ڈاکٹر اقبال ڈوگر، ڈاکٹر عاقب و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر سی پی ایس پی کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر اسد رحم نے یوکے میں سی پی ایس پی کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سی پی ایس پی یوکے سے آئے جاوید کیانی اور ڈاکٹر اسد رحیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ڈاکٹرز کو انتہائی بہترین ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا شمار ملک کی اعلیٰ طبی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔یوکے میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کو مزید فعال بنانے کا اقدام انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں سی پی ایس پی انتہائی شاندار کام کررہا ہے۔ مجھے کئی ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع ملا ہے۔ الحمدللہ خدمت انسانیت کیلئے معاشرہ نے بڑی عزت دی ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت صحت کے شعبہ کے گزشتہ بارہ سال کے ادھورے منصوبوں کو بھی مکمل کررہی ہے۔ پروفیسر اختر سہیل چغتائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ایگزیمینرز کو یوکے کے ایگزیمینیشن سسٹم کو وزٹ کرنا چاہئے۔