لاہور (اپنے رپورٹر سے) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے بچوں سے بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بچوں سے بھیک منگوانے کی روک تھام کے لئے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کی۔ آگاہی واک کا بنیادی مقصد چھوٹے بچوں کو بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بچوں سے بھیک منگوانے کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے متعلق آگہی دینا اور استحصال اور بدسلوکی سے پیدا ہونے والے اثرت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اس اقدام کی سپورٹ کیلئے آگہی واک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ اگاہی واک میں شرکاءکو چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے متعلق بھی بھرپور معلومات فراہم کی گئی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اب تک 75000 سے سٹریٹ چلڈرن کو ریسکیو کیا جبکہ گزشتہ چار سال میں 19000 سے زائد بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیک کے خاتمے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے تحت روزانہ چار ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے اور گزشتہ چار سال میں چائلڈ ٹریفکنگ کے کیسوں میں 76 ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے چار سال میں تشدد اور چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار 536 گھریلو ملازمین کو تحویل میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بھکاری مافیا سے بچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ استحصال، بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بھکاری مافیا کا شکار بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔ چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ اور معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اس موقع پر کہا کہ استحصال اور بدسلوکی، چائلڈ لیبر اور چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کلئے ملکر کردار ادا کریں اور انہیں ہر قسم کے ظلم اور زیادتی سے بچائیں۔آگاہی روک میں جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، تمام افسران اور بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔آگاہی واک میں شرکاءنے بچوں سے بدسلوکی، استحصال، چائلڈ لیبر اور چائلڈ ٹریفکنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ آگاہی واک میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال، کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا، ایس پی ماڈلٹا¶ن، ایس پی ٹریفک لاہور، ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122 ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عوامی آگاہی مہم میں این جی اوز کے نمائندوں، سول سوسائٹی کے ممبران اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے :سارہ احمد
















