ن لیگ کے پی میں پھوٹ،نظریاتی ورکرز گروپ تشکیل

پشاور(بیورورپورٹ)ن لیگ کے پی میں پھوٹ،ناراض رہنماو¿ں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا،ن لیگ خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب خضر حیات نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہانظریاتی ورکرز گروپ بنالیا ،انجینئر امیر مقام نے پارٹی پر قبضہ کر لیا، مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا و دیگر رہنماوں کو دیوار سے لگایا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں، امیر مقام بھی انتخابات لڑیں، امیر مقام اگر جیت گئے تو صوبائی صدر تسلیم کرلیں گے۔