اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے فیض حمید کو 190 ملین پاونڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ قرار دےدیا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈ نے کہاہے فیض حمید 190ملین پاﺅنڈ کیس کے ماسٹر مائنڈ ہیں،شہزاد اکبر سمیت دیگر ملزموں کو بیرون ملک فرار بھی کرایا،کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے ، نیب کو سب کچھ تحریری طورپر دیا ،دستخط کیے ، مجھے کوئی دستاویز دینے کی ضرورت نہیں۔
فیصل واوڈ نے کہاجب معاملہ چلا تو وفاقی وزیر تھا، کابینہ اجلاس میں بند لفافہ دکھا کر جلدی جلدی نمٹایا گیا تو اسی وقت کہا تھا نیب کیس بنے گا، کابینہ میں جو بند لفافہ دکھایا گیا وہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا،میں نے کہاجب فیصلہ ہی کرانا تھا تو خود ہی کرلیتے، معاملے میں اہم کاروباری شخصیت کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاکیس میں سب سے زیادہ کرپشن کرنےوالا اور ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہے اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، شہزاد اکبر اور کچھ آدمیوں کو بھگانے میں بھی فیض حمید کا ہاتھ ہے، فیض حمید کی باقیات سینٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، ابھی میں فیض حمید کے ملکی اثاثوں کی بات کررہا ہوں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہاپرانے عمران خان نے جو سکھایا وہ فرض پورا کردیا، اب تک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، کسی کے کہنے پر کچھ نہیں کہتا، پہلا قدم اٹھالیا اب میں بہاولپور ، چکوال سے ہوتا ہوا کوئٹہ میں رکوں گا، صرف ملکی ساکھ کی خاطر رکا ہوا ہوں، پی ٹی آئی کے دیگر گھناو¿نے جرم پر کوئی بات نہیں کررہا،عمران خان کو مشورہ دیا تو پارٹی سے نکالا گیا، جب پارٹی سے نکالا گیا تو جماعت آسمان پر تھی، پی ٹی آئی پر پابندی لگاکر کوئی فائدہ نہیںویسے پابندی لگانے سے زیادہ کام ہوگئے ،9 مئی کو املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کا پلان بہت پہلے سے تیار ہو رہا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا صدر مملکت عارف علوی نے جو کام کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، مس انڈر اسٹینڈنگ میں سب سے بڑا رول ایوان صدر اور عارف علوی کا ہے،چاہے سیاستدان ہوں یا بیوروکریٹ احتساب سب کا ہوگا ،پہلے ہی بتا دیا تھا سانپ خان صاحب کی جگہ لینا چاہتے ہیں، جب تک اللہ کی مرضی ہے خان صاحب پر آنچ بھی نہیں آ سکتی۔
فیصل واوڈا نے فیض حمید کو 190 ملین پاونڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ قرار دےدیا
















