لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب اسمبلی بحال کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی،وکیل اپیل کنندہ نے کہاسنگل بنچ نے اپیل کنندہ کے متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست کو مسترد کیا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل غیر قانونی وغیر آئینی ہے۔
پرویز الٰہی کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی،استدعا ہے ایڈوائس کو غیرآئینی قرار دےکر کالعدم اور پنجاب اسمبلی کی بحالی کا حکم دیا جائے۔
پنجاب اسمبلی بحال کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر
















