لاہور (مشرق نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین نے پاکستان نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں ہی رہنا ہے تو باہر کیوں جاو¿ں، مجھے یا پی ٹی آئی کو سیاست سے مائنس کرنے کا کوئی ایک فائدہ بتادیں تو ملک کی خاطر حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کو تیار ہوں۔ قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ 9 مئی کے واقعات اور بالخصوص عسکری تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں پی ٹی آئی کے کارکن براہ راست ملوث نہیں ہیں، انہیں سادہ کپڑوں میں آکر لوگوں نے ورغلایا اور پھر چلے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ اس کے باوجود بھی میں پیشکش کرتا ہوں کہ اگر کسی کارکن کی تصویر، ویڈیو موجود ہے تو وہ ہمیں دیں ہمارا کارکن خود قانون کے آگے سرنڈر کرےگا اور تفتیش میں تعاون کرےگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس کو بھی بتایا اور پوری قوم گواہ ہے کہ 27 سالہ سیاسی جدوجہد میں کبھی پ±رتشدد کارروائیوں کی بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ امن سے رہنے کا درس دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری اداروں اور قوم کو لڑوانے کی سازش تھی کیونکہ مجھے پولیس بھی گرفتار کرسکتی تھی مگر رینجرز کا انتخاب کیا گیا اور وکلا سمیت عدالتی احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















