لاہور(اپنے رپورٹر سے،خبر نگار)پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کردئیے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا پنجاب حکومت کی ٹیم سے مطمئن ہوں ،حکومت فرائض دیانتداری سے ادا کر رہی ہے، کسی سیاسی جماعت سے تعلق اور نہ کوئی سیاسی مقصد ہے،عام انتخابات کےلئے سکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملنے وزیراعلیٰ ہاو¿س پہنچے، دونوں کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں عام انتخابات کےلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اورموجودہ حالات کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو 9 مئی کو پیش آنےوالے دہشتگردی کے واقعات پربریفنگ دی گئی۔
آئی جی عثمان انور نے جناح ہاوس و دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات سے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو آگاہ کیا،پنجاب حکومت نے دہشتگردی واقعات میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے ،بریفنگ، تصاویر، ویڈیوز، میسجنگ شامل ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کے تحفظ کےلئے بہترین و جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں، پنجاب حکومت کی ٹیم سے مطمئن ہوں،الیکشن کمیشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور پرامن عام انتخابات کرانا ہے،ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے، نگران حکومت بھی غیر جانبدار ہے،عام انتخابات کےلئے سکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کےلئے ہرممکن سپورٹ کرے گا،کسی بھی دباو میں آنے کی ضرورت نہیں آپ کےساتھ ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا 9 مئی کو سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا، عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں و زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آگئے ، سیاست کی آڑ میں گھناونا کھیل کھیلا گیا ،ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
پاکستان میں امن و استحکام، بین المسالک ہم آہنگی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے: مقررین
وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد ، افسران کی ترقیوں ،تقرر و تبادلوں کے احکامات
این ایچ اے میں خود احتسابی ضروری، منصوبوں میں 20سال کی تاخیر تشویشناک ہے:وزیر مواصلات
پائیدار ماہی گیری اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ بلیو اکانومی کےلئے ناگزیر ہے:جنید انوار
سرکاری ملازمین عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، نارووال کو تعلیمی لحاظ سے ماڈل بناﺅنگا:احسن اقبال
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
















