حکومت نرسوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرےگی:ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں نرسنگ کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے بورڈ آف سٹڈیز کا 32 واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈاکٹرز اور نرسوں کی کثیر تعداد اور ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے تمام نرسنگ کالجزکی پرنسپلز نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نرسنگ کے شعبہ میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ میرا خواب ہے کہ کوئی نرسنگ کیڈرکی خاتون بھی وائس چانسلر بنے۔ نرس کسی بھی ہسپتال میں مریض کے بہتر علاج کی علامت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نرسنگ کے شعبہ کو میڈیکل پروفیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔اللہ پاک نے ہمیں بطور ایک ڈاکٹر اور نرس مریضوں کی خدمت کا موقع دیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں کیلئے بین الاقوامی سطح کے تربیتی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ حکومت نرسوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرےگی۔ نرسوں کو اپنی کمیونی کیشن سکلز کو بہتر کرنا ہوگا۔دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے جسٹس اکرم(ر)روڈ پر واقع ”آپکاکلینک“ پرنئے پیڈزسیکشن کا افتتاح کیا۔اس موقع ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردارظفرالفرید،حافظ زوہیب طیب ودیگرموجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے معصوم بچوں میکائل اور ریان کیلئے دعا ئے مغفرت بھی کی۔آپکاکلینک پرمیکائل اینڈریان فانڈیشن نے پیڈزسیکشن عطیہ کیاہے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ جسٹس اکرم (ر)روڈپرواقع آپکاکلینک پر پیڈزسیکشن کے ذریعے بچوں کا مفت علاج کیاجائےگا۔حال ہی میں گھرمیں آگ بھڑکنے سے دومعصوم بچے میکائل اورریان دم گھٹنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ بچوں کی یادمیں والدین نے آپکاکلینک پر پیڈزسیکشن کاآغازکیاہے۔اللہ تعالیٰ والدین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اورمیکائل اور ریان کواپنے والدین کا ذریعہ نجات بنائے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ اللہ پاک نے انسان کو ایک دوسرے کی مدد کیلئے پیداکیاہے۔دنیامیں خدمت انسانیت سے بڑاکوئی جذبہ نہیں ہے۔ہمیں بھلائی کے کام میں اپناحصہ ڈالناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ آپکاکلینک پر سینئرڈاکٹرزمریضوں کامفت علاج کرتے ہیں۔

















