اسلام آباد (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہاہے عمران خان نے دشمن کے نہ کرسکنے والا کام کردکھایا،سرعام پھانسی دینی چاہیے،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاعمران خان نے افواج پاکستان کےخلاف سازش رچائی ،آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے، شرپسندوں نے کور کمانڈر کے گھر کو جلایا، جہازوں کو بھارت نہ گرا سکا، ملک دشمنوں و غداروں نے تباہ کردیا،راجہ ریاض نے مزید کہا ریمانڈ کے دوران لاڈلے کو عزت واحترام سے گیسٹ ہاوس بھیجا گیا۔
عمران خان کر سرعام پھانسی دینی چاہیے،راجہ ریاض
















