لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا احسن اقدام، کچے کی عوام کیلئے سکولز اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کچہ کے علاقوں میں پولیس ٹیموں کا آپریشن جاری،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچہ آپریشن کے 35 روز کے دوران کچہ کا اکثریتی علاقہ ڈاکوو¿ں سے کلیئر کروایا جا چکا ہے،رحیم یار خان پولیس کے آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، 28 گرفتار اور پانچ سرنڈر ہوئے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد ہوا، آر پی او بہاولپور رائے باہر کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز سے کلیئر کروائے گئے علاقہ کٹانی چک چراغ شاہ میں سکول اور ڈسپنسری قائم کر دی،کچہ کے رہائشیوں کیلئے پولیس نے سکول اور ڈسپنسری اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی گئی ہے،سکول میں پنجاب پولیس کے جوان بطور استادخدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈسپنری میں پنجاب پولیس کا تربیت یافتہ میڈیکل عملہ تعینات کیا گیا ہے، پنجاب پولیس کی جانب سے سکول اور ڈسپنسری کے قیام پر کچہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کچہ کی عوام نے پولیس سکول میں کافی تعداد میں بچے حصول تعلیم کے داخل کروا دئیے،کچہ پولیس سکول میں آنے والے بچوں کو کتابیں و دیگر ضروریات و تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے، ڈسپنسری میں مختلف امراض، ایمرجنسی ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں،کچہ کے عوام نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور پنجاب پولیس کی مقامی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پنجاب پولیس کا احسن اقدام:کچے کی عوام کیلئے سکول اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں
















