پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے فوج طلب

لاہور (مشرق نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حالات کشیدہ ہوگئے، امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دےدی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت کی درخواست پر صوبے میں فوج تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائےگا، فوجی اہلکار لاہور، ملتان راولپنڈی، فیصل آباد، سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کئے جائیں گے۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں صورتحال کشیدہ ہیں، دونوں صوبوں میں امن و امان کی صورت بہتر کرنے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔