امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی رائفل اٹھائے تصویر، عوام کی کڑی تنقید

واشنگٹن (مشرق نیوز) نکی ہیلی نے ٹوئٹر پر بندوق تھامے اپنی تصویر پوسٹ کی توسوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ صارفین نے ان کی تین غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق تجربہ کار سیاستدان اور ایریزونا کے کانگریس مین روبین گیلیگونے ٹویٹ کیا اور کہا کہ کاﺅنٹرفیٹ الرٹ، اپنی انگلی کو ٹریگر پر کیوں رکھا ہوا ہے۔پھر انہوں نے اس الرٹ کے حوالے سے تین نکات کو واضح کیا اور کہاکہ پہلا یہ کہ کلاشنکوف کا بولٹ پیچھے سے خراب ہو گیا اور وہاں کوئی میگزین نہیں ہے۔ دوسرا جس پلیٹ فارم سے آپ گولی چلا رہی ہیں وہ آپ کے ہاتھ میں موجود میگزین میں استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ تیسرا یہ ہے کہ گولی چلانے کے بعد بندوق پیچھے ہٹنے پر چوٹ لگتی ہے۔اتوار کی صبح تک اس ٹویٹ کو 20 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا اور ہزاروں لائکس کیے گئے۔محترمہ ہیلی کی تصویر کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کرنے کے بعد گیلیگو نے اس پر شدید تنقید کی انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنانا کہ ہماری فوج کے پاس ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے درکار آلات موجود ہیں اور یہ ہتھیار ہمیشہ جدید ہوتے ہیں۔