سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر

لاہور: سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق غلام محمود ڈوگر کو پی ٹی آئی حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے متنازع بنائے رکھا۔

وفاقی حکومت نے غلام محمود ڈوگرکا تبادلہ کرکے معطل کردیا تھا لیکن غلام محمود ڈوگرنے عدالتی احکامات حاصل کرکے پوسٹنگ نہیں چھوڑی۔

غلام محمود ڈوگر کو نگران حکومت نے سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹایا تھا وہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے۔