دنیاپور: ( ) بے قابو آئل ٹینکر فقیروں کی جھونپڑیوں پر چڑھ گیا، زد میں آکر 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں 2 خواتین، 2 بچیوں اور 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ امدادی رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں دنیاپور پہنچے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ آئل ٹینکر نے کہروڑپکا چوک میں ڈیوٹی پر موجود پولیس گاڑی کو بھی سائیڈ ماری تھی۔
دنیاپور، بے قابو آئل ٹینکر فقیروں کی جھونپڑیوں پر چڑھ گیا، 7 افراد جاں بحق

















