سکھر میں خونی تصادم، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

سکھر
سکھر کے علاقے بچل شاہ میں خونی تصادم میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تصادم کے دوران جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ بھاری نفری علاقے میں موجود رہے گی